وفاقی آئینی عدالت کے آرڈر سے مایوسی، بیرسٹر گوہر کا پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 5 نومبر کے آرڈر میں ترمیم کر دی، لیکن ہمیں عدالت کے آرڈر سے بھی مایوسی ہوئی ہے۔
آئینی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگانا اور حکومت ختم کرنا غیر آئینی و غیر جمہوری اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے خلاف آئینی عدالت میں درخواست دائر کی تھی اور پشاور ہائیکورٹ کا فرض تھا کہ اس پر فیصلہ کرتی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے عدالت سے استدعا کی کہ پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیا جائے، کیونکہ پشاور ہائیکورٹ میں تو ابھی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا بھی فیصلہ ہونا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت کے پی کے میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے 5 نومبر کے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔











