رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کویت میں ایرانی حملہ: امریکی میجر کی کانگریس کمیٹیوں میں وسل بلوئر شکایتچوہدری سالک حسین کی مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹسعمران خان کا تین چیف جسٹس صاحبان کو خط، جان کو خطرے اور عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے کا دعویٰامریکا اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں: ایرانوفاقی آئینی عدالت کے آرڈر سے مایوسی، بیرسٹر گوہر کا پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے کا مطالبہقشم کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا ایرانی دعویٰ، امریکی فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیاعمران خان کے خط پر اپوزیشن رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ، اعلیٰ عدلیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہانٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول: جامعہ تربت کے کھلاڑیوں کی فٹبال اور کرکٹ میں کامیابیآبی حقوق پر یکطرفہ بھارتی اقدام اعلانِ جنگ ہوگا، فن لینڈ کے وفد سے ملاقات میں یوسف رضا گیلانیشفقت امانت علی کے نئے موسیقی سفر کا اعلان، آج کراچی میں پریس کانفرنس ہوگیویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر سکس میں رسائی حاصل کر لیخلیجِ فارس میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا و اسرائیل، عباس عراقچی کا ای سی او اجلاس سے خطاب

قشم کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا ایرانی دعویٰ، امریکی فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیا

قشم کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا ایرانی دعویٰ، امریکی فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیا
فائل فوٹو: پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون — تصویر: بشکریہ tehrantimes.com

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے قشم جزیرے کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے امریکی ایم کیو 170 ڈرون کو بحفاظت زمین پر اتار کر قبضے میں لیا گیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون ایران کے فضائی دفاعی اور الیکٹرانک وارفیئر نظام کی نگرانی کر رہا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کے قریب اب تک اس نوعیت کے 4 امریکی ڈرونز بحفاظت قبضے میں لیے جا چکے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے اطراف ایرانی فضائی دفاعی فورسز کے قبضے میں آنے والے امریکی ڈرونز کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کروڑوں ڈالر مالیت کے امریکی ایم کیو 9 اور ایم کیو 1 ڈرونز بھی ایرانی دفاعی کارروائیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

امریکی فوج کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:
اشتہار