پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کیے جائیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ای سی او وزرائے کونسل کے 30ویں اجلاس کے دوسرے روز خطاب میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسائل کے پرامن حل کا حامی ہے، درپیش چیلنجز کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر حل شدہ تنازعات اور عالمی ذمہ داریوں کی عدم تکمیل اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ علاقائی تعاون کو عوامی ضروریات کے مطابق مزید مؤثر اور فعال بنانا ہوگا۔
پاکستان کی ای سی او صدارت کے دوران پانچ ترجیحات پر کام کیا جائے گا۔ پہلی ترجیح تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے، جس کے لیے علاقائی منڈیوں تک رسائی، ویلیو چینز کے استحکام اور نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی حمایت کی جائے گی۔
اشتہار











