رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کویت میں ایرانی حملہ: امریکی میجر کی کانگریس کمیٹیوں میں وسل بلوئر شکایتچوہدری سالک حسین کی مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹسعمران خان کا تین چیف جسٹس صاحبان کو خط، جان کو خطرے اور عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے کا دعویٰامریکا اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں: ایرانوفاقی آئینی عدالت کے آرڈر سے مایوسی، بیرسٹر گوہر کا پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے کا مطالبہقشم کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا ایرانی دعویٰ، امریکی فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیاعمران خان کے خط پر اپوزیشن رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ، اعلیٰ عدلیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہانٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول: جامعہ تربت کے کھلاڑیوں کی فٹبال اور کرکٹ میں کامیابیآبی حقوق پر یکطرفہ بھارتی اقدام اعلانِ جنگ ہوگا، فن لینڈ کے وفد سے ملاقات میں یوسف رضا گیلانیشفقت امانت علی کے نئے موسیقی سفر کا اعلان، آج کراچی میں پریس کانفرنس ہوگیویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر سکس میں رسائی حاصل کر لیخلیجِ فارس میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا و اسرائیل، عباس عراقچی کا ای سی او اجلاس سے خطاب

شفقت امانت علی کے نئے موسیقی سفر کا اعلان، آج کراچی میں پریس کانفرنس ہوگی

شفقت امانت علی کے نئے موسیقی سفر کا اعلان، آج کراچی میں پریس کانفرنس ہوگی
فائل فوٹو: شفقت امانت علی کی محفلِ موسیقی — تصویر: بشکریہ tulipsproductions.com

کراچی: پاکستان کے نامور گلوکار شفقت امانت علی کے فنی سفر کے نئے باب کے آغاز کے حوالے سے آج بروز منگل، 17 نومبر 2026 کو کراچی میں اہم پریس کانفرنس منعقد ہوگی۔

شفقت امانت علی اور کینیز میوزک کے اشتراک سے ہونے والی یہ پریس کانفرنس سہ پہر 3 بجے آواری ٹاورز کے انڈس سوئیٹ میں منعقد کی جائے گی۔

اس موقع پر شفقت امانت علی، کینیز گروپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایگنس کینی اور میوزک ڈائریکٹر احسن باری خطاب کریں گے، جبکہ کینیز میوزک کے میوزک کنسلٹنٹ فواد ندیم نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

پریس کانفرنس میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا، جس کے دوران شفقت امانت علی کے آئندہ کنسرٹس کے منصوبوں اور شیڈول سے متعلق تفصیلات بتائی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر کراچی میں کنسرٹ منعقد کرنے کا منصوبہ ہے، جس کے بعد اسلام آباد اور لاہور میں بھی موسیقی کے پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

اس موقع پر گلوکار کی صحت، جاری علاج اور دیکھ بھال سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شفقت امانت علی کی ذاتی زندگی، ہمت و استقامت اور موسیقی کے سفر و ورثے پر مبنی زیرِ تکمیل دستاویزی فلم کے حوالے سے اہم تفصیلات بھی شیئر کی جائیں گی۔

اشتہار