رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

خلیجی خطے میں سفارتی کوششیں بحال کی جائیں، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مطالبہ

خلیجی خطے میں سفارتی کوششیں بحال کی جائیں، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مطالبہ
فائل فوٹو: سلامتی کونسل کا اجلاس، نیویارک — تصویر: بشکریہ tribuneindia.com

نیویارک: پاکستان نے خلیجی خطے میں فوجی اشتعال انگیزی اور غیر قانونی حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام، شہریوں اور تجارتی جہاز رانی کے تحفظ اور پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کی بحالی پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خلیج کی صورتحال اور بین الاقوامی امن و سلامتی پر اس کے اثرات، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحری سلامتی کو لاحق خطرات کے تناظر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے خلیجی برادر ممالک اور وسیع تر خطے کی سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے سفیر حیدر شاہ نے واضح کیا کہ ان ممالک کی سلامتی اور خوشحالی پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے خلاف حملوں کی دوٹوک مذمت کی اور ان کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت

انہوں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت سعودی عرب کے خلاف حملوں اور دھمکیوں کی شدید مذمت کی، جن میں شہری تنصیبات اور قانونی تجارت میں مصروف بحری جہازوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، اور کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے، بشمول ہوائی اڈوں اور توانائی کی تنصیبات پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔

آبنائے ہرمز اور بحری سلامتی

آبنائے ہرمز اور باب المندب کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر سید حیدر شاہ نے خبردار کیا کہ بحری آمدورفت کو لاحق خطرات اور تجارتی جہازوں پر حملوں سے ملاحوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ رہی ہیں، بین الاقوامی تجارت متاثر ہو رہی ہے اور توانائی و خوراک کے عدم تحفظ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بالخصوص کمزور معیشتوں کے لیے یہ صورتحال زیادہ تشویشناک ہے۔

انہوں نے بحری جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں کے احترام، تجارتی جہازوں اور ان کے عملے کے تحفظ، معمول کی بحری آمدورفت کی بحالی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کیے جانے والے امدادی سامان کی محفوظ اور بلا رکاوٹ ترسیل کا مطالبہ کیا۔

سفیر نے زور دیا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے علاقائی تنازعات اور عدم استحکام کی بنیادی وجوہات کا حل ضروری ہے، اور اس مقصد کے لیے مشترکہ سلامتی، پرامن بقائے باہمی اور باہمی خوشحالی پر مبنی علاقائی نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل کا راستہ مکالمے اور سفارت کاری سے ہی نکلنا چاہیے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ حملے بند کریں، رابطے کے ذرائع کھلے رکھیں اور علاقائی اقدامات اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مصالحتی کوششوں کی حمایت کریں۔

پاکستان نے خطے اور اس سے آگے کشیدگی میں کمی، بحری سلامتی اور پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے برادر اور دوست ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اشتہار