رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

ایران پر ممکنہ حملوں پر نیتن یاہو کی آئزن کوٹ کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی

ایران پر ممکنہ حملوں پر نیتن یاہو کی آئزن کوٹ کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی
فائل فوٹو: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو — تصویر: بشکریہ aljazeera.com

تل ابیب: اسرائیل کے نگراں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے امکان پر نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد رہنما گادی آئزن کوٹ سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ملاقات کے دوران ایران سے متعلق انٹیلی جنس معلومات بھی آئزن کوٹ کے ساتھ شیئر کیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات گزشتہ روز ہوئی۔

اس موقع پر نیتن یاہو نے ایران سے متعلق خفیہ معلومات آئزن کوٹ کو فراہم کیں تاکہ انہیں خطے کی صورت حال اور ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات ایران پر دوبارہ حملوں کے حوالے سے نیتن یاہو کے محرکات کے بارے میں آئزن کوٹ کی رائے تبدیل کر سکتی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئزن کوٹ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین اس معاملے پر بات چیت کے لیے واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں۔

گادی آئزن کوٹ کو نئی اسرائیلی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ نیتن یاہو اس وقت نگراں وزیراعظم کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

تاہم اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں ملاقات کی تفصیلات اور فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات کی نوعیت واضح نہیں کی گئی۔

اشتہار