آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر سمیت 3 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے بعد ٹینکروں میں آگ لگ گئی اور ان کا سفر رک گیا۔
پاسدارانِ انقلاب فورس کے مطابق تینوں آئل ٹینکر اپنا راڈار اور لوکیشن سسٹم بند کر کے غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش میں بارودی سرنگوں سے ٹکرائے۔
فورس نے بتایا کہ ایک تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں جبکہ باقی دو ہرمز کے جنوبی حصے میں بارودی سرنگوں سے ٹکرائے، ان دونوں جہازوں میں سے ایک سپر ٹینکر شامل تھا۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے جہاز صدر ٹرمپ کی گمراہ کن باتوں پر یقین کر کے اپنا سرمایہ خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
موضوعات:ایران
اشتہار











