خلیج تعاون کونسل کا ایران سے جنگی نقصانات کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

دوحہ: خلیج تعاون کونسل نے ایران سے جنگی نقصانات کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک پر ہزاروں میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
ان حملوں میں ائیرپورٹ، بندرگاہیں، تیل و گیس مراکز، بجلی گھروں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
جاسم البدیوی نے بتایا کہ خلیجی ممالک جنگ کا حصہ نہیں تھے، انہوں نے کشیدگی روکنے کی کوشش کی، اور ایران کو حملوں اور ان کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
ایران کا ردعمل
سیکرٹری کے مطابق ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں نیوکلیئر پروگرام، میزائلوں، ڈرونز اور مسلح گروہوں کی حمایت جیسے معاملات شامل ہونے چاہئیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی نائب سفیر غلام حسین نے الزام مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک نے ایران پر امریکی حملوں میں واشنگٹن کی مدد کی، اور امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو بھی جواب دہ ہونا چاہیے۔











