ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے غیر فعال وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر صوبائی پولیس نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
تفتیش افسر کے مطابق عدالتی حکم پر سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
وارنٹ گرفتاری کے متن کے مطابق ملزم سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے گا۔ ملزم دیدہ دانستہ اپنی جائز گرفتاری سے گریز کر رہا ہے۔
اشتہار











