رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے: امریکی اخبار کی رپورٹ

ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے: امریکی اخبار کی رپورٹ
فائل فوٹو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — تصویر: بشکریہ english.aawsat.com

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے، تاہم ان کی انتظامیہ تہران پر اقتصادی اور عسکری دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

امریکی اخبار نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد سے ٹرمپ کو روزانہ کئی مرتبہ انٹیلی جنس بریفنگز دی جا رہی ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے اخبار نے بتایا کہ یہ بات اب کافی حد تک واضح ہو چکی ہے کہ ٹرمپ فی الحال دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے۔

رپورٹ کے مطابق تنازع کے آٹھ ماہ مکمل ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ نے ایک درمیانی راستہ اختیار کیا ہے، جس کے تحت نہ نئی جنگ شروع کی جائے گی، نہ مذاکرات کیے جائیں گے اور نہ ہی مستقل امن کی کوئی صورت سامنے آ رہی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں ترک کر چکے ہیں اور انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کو دیگر معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آلثانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم فی الحال موجودہ صورتِ حال کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان تاثرات کو مسترد کر دیا کہ صورتِ حال تعطل کا شکار ہو چکی ہے۔

پیرس میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے ایران کے مطالبات کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت پر ہماری اقتصادی مہم کے دباؤ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے اثرات اس قدر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں کہ صدر کو بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔

موضوعات:
اشتہار