رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 16° / 4°فجر 05:34ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:36عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایک گھنٹے سے زائد ملاقاتکردگاپ میں حملے میں میجر سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک، کولپور میں آٹھ عسکریت پسند مارے جانے کا دعویٰمحمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی وزیراعلیٰ آفریدی سمیت 9 اراکین کی رہائی کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں درخواستخیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی معطل، گورنر نے لیز منسوخ کر دیںانڈر 19 ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دینوشکی اور کالپور میں کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہیدوزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہیدلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

چینی کی اضافی برآمد پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، قیمتوں کے استحکام پر زور

چینی کی اضافی برآمد پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، قیمتوں کے استحکام پر زور
فائل فوٹو: چینی کی بوریاں — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کسانوں کا تحفظ اور صارفین کو مناسب قیمت پر چینی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس لیے چینی کی اضافی مقدار برآمد کرنے کے عمل میں ملکی ضروریات اور مارکیٹ کے استحکام کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اضافی چینی کی برآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چینی کی برآمد اور ملک میں اس کی کھپت کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ملکی مارکیٹ میں چینی کی مسلسل دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی خوردہ قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے مؤثر ضابطہ جاتی جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے چوکس رہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں۔

اجلاس میں وزیر تجارت، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹریز تجارت اور قومی غذائی تحفظ و تحقیق سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں چینی کی برآمد کے فیصلوں کے ساتھ ملکی کھپت، صارفین کے مفادات اور قیمتوں کے استحکام کو متوازن رکھنے کے اقدامات زیر بحث آئے۔

موضوعات:
اشتہار