رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 23° / 12°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:38عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ماہرہ خان: حمل اور زچگی کے بعد عورت کا سلوک کبھی نہیں بھولتیبلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ: پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں، اپوزیشن سے نئے جھگڑے نہ چھیڑیںامریکی وزیرِ دفاع ہیگسیتھ کے خلاف ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ آجاین ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اور چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کا معاملہ: بورڈ کی تحقیقات، ٹرمپ کے مطابق ایف بی آئی بھی متحرکچشمہ-5 جوہری بجلی گھر کے گنبد کی تنصیب کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکتسموگ: لاہور میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل ہونے کا امکانبانی پی ٹی آئی اور وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگینوشکی: گوشت مارکیٹ میں فائرنگ، جہانزیب سمیت 3 افراد جاں بحقبلاول بھٹو: سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، حکمرانی کے لیے نہیںعمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئیشنگھائی امپورٹ ایکسپو: چین کا دنیا کے ساتھ مواقع بانٹنے کا عزمپہلا ٹیسٹ: خراب روشنی سے دوسرا روز متاثر، سری لنکا 3 وکٹوں پر 114 رنز

پہلا ٹیسٹ: خراب روشنی سے دوسرا روز متاثر، سری لنکا 3 وکٹوں پر 114 رنز

پہلا ٹیسٹ: خراب روشنی سے دوسرا روز متاثر، سری لنکا 3 وکٹوں پر 114 رنز
فائل فوٹو: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ — تصویر: بشکریہ geo.tv

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے 25.5 اوورز قبل ختم کر دیا گیا۔

کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے۔ اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 320 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد طیب عارف نے 57، عرفات منہاس نے 52، محمد طحہ نے 51، بابر اعظم نے 50، غازی غوری نے 48، اذان اویس نے 30، سلمان علی آغا نے 16 اور رضا اللہ نے 10 رنز بنائے۔ ثاقب خان بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشانکا نے 3، 3 جبکہ ملن رتنائیکے، لاہیرو کمارا اور سونال ڈینوشا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا کی پہلی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ 7 رنز کے مجموعی سکور پر اوپنر پسندو سوریا بندارا بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس کی گیند پر وکٹ کیپر غازی غوری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 12 رنز پر دوسری وکٹ بھی گر گئی، جب ڈینش چندی مل ایک رن بنا کر ثاقب خان کی گیند پر سلپ میں سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

65 رنز کے مجموعی سکور پر دوسرے اوپنر لاہیرو اودارا 42 رنز بنا کر ثاقب خان کی گیند پر وکٹ کیپر غازی غوری کو کیچ دے بیٹھے۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر کمنڈو مینڈس 40 اور دھاناجیا ڈی سلوا 22 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے ثاقب خان نے 2 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اشتہار