رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 23° / 12°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:38عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ماہرہ خان: حمل اور زچگی کے بعد عورت کا سلوک کبھی نہیں بھولتیبلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ: پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں، اپوزیشن سے نئے جھگڑے نہ چھیڑیںامریکی وزیرِ دفاع ہیگسیتھ کے خلاف ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ آجاین ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اور چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کا معاملہ: بورڈ کی تحقیقات، ٹرمپ کے مطابق ایف بی آئی بھی متحرکچشمہ-5 جوہری بجلی گھر کے گنبد کی تنصیب کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکتسموگ: لاہور میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل ہونے کا امکانبانی پی ٹی آئی اور وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگینوشکی: گوشت مارکیٹ میں فائرنگ، جہانزیب سمیت 3 افراد جاں بحقبلاول بھٹو: سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، حکمرانی کے لیے نہیںعمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئیشنگھائی امپورٹ ایکسپو: چین کا دنیا کے ساتھ مواقع بانٹنے کا عزمپہلا ٹیسٹ: خراب روشنی سے دوسرا روز متاثر، سری لنکا 3 وکٹوں پر 114 رنز

طارق فضل چودھری: عمران خان کے لیے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی برقرار

طارق فضل چودھری: عمران خان کے لیے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی برقرار
فائل فوٹو: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

«اسلام آباد:» وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عمران خان کے لیے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کا واحد راستہ عدالتیں ہیں۔

طبی سہولت اور علاج

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کی سہولت حاصل ہے، اور حکومت ان کے علاج معالجے کے معاملے میں نہ پہلے غافل تھی اور نہ آئندہ کوئی غفلت برتی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سلمان صفدر ایک وکیل ہیں، تاہم وہ میڈیا سے گفتگو میں میڈیکل اسپیشلسٹ کا کردار ادا کر رہے تھے۔ سلمان صفدر نے بھی اعتراف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کی سہولت میسر ہے، اگر وہ قانونی نکات پر توجہ دیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی کو چھ مرتبہ ہسپتال لایا جا چکا ہے۔ بلڈ پریشر کے معاملے پر ضرورت پڑنے پر لندن سے ڈاکٹر بلایا گیا اور ان کا علاج ضروری طبی معیار کے مطابق کیا گیا۔

خیبرپختونخوا اور ایمرجنسی

انہوں نے تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا میں 13 سالہ دور حکومت کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں نہ کوئی قابل ذکر ترقی ہوئی اور نہ عوام کو سہولتیں فراہم کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک خیبرپختونخوا میں مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے، وہاں ایمرجنسی نافذ رہے گی اور حکومت کے پاس اب ناکامی کا کوئی آپشن موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست اور ریاستی ادارے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، تاہم اس جنگ میں تحریک انصاف کا مکمل عدم تعاون رہا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا معاملہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے خلاف سیاسی خودکش حملہ تھا، جبکہ یہ آپشن آخری حل کے طور پر استعمال کیا گیا۔

طارق فضل چودھری کے مطابق تحریک انصاف کا دور ہمیشہ فساد اور انتشار کی سیاست کا دور رہا ہے، تاہم اب ملک سے اس سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے اور خیبرپختونخوا سمیت پورا پاکستان امن اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اشتہار