رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 23° / 12°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:38عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ماہرہ خان: حمل اور زچگی کے بعد عورت کا سلوک کبھی نہیں بھولتیبلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ: پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں، اپوزیشن سے نئے جھگڑے نہ چھیڑیںامریکی وزیرِ دفاع ہیگسیتھ کے خلاف ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ آجاین ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اور چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کا معاملہ: بورڈ کی تحقیقات، ٹرمپ کے مطابق ایف بی آئی بھی متحرکچشمہ-5 جوہری بجلی گھر کے گنبد کی تنصیب کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکتسموگ: لاہور میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل ہونے کا امکانبانی پی ٹی آئی اور وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگینوشکی: گوشت مارکیٹ میں فائرنگ، جہانزیب سمیت 3 افراد جاں بحقبلاول بھٹو: سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، حکمرانی کے لیے نہیںعمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئیشنگھائی امپورٹ ایکسپو: چین کا دنیا کے ساتھ مواقع بانٹنے کا عزمپہلا ٹیسٹ: خراب روشنی سے دوسرا روز متاثر، سری لنکا 3 وکٹوں پر 114 رنز

امریکی وزیرِ دفاع ہیگسیتھ کے خلاف ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ آج

امریکی وزیرِ دفاع ہیگسیتھ کے خلاف ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ آج
فائل فوٹو: امریکی ایوانِ نمائندگان — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان میں وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پر آج مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے ووٹنگ ہوگی۔ قرارداد ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی نے پیر کو پیش کی۔

میسی کا مؤقف ہے کہ ہیگسیتھ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف جنگی کارروائی شروع کر کے قانون توڑا۔ ان کے مطابق 1973 کے وار پاورز ریزولوشن کے تحت کانگریس کی اجازت نہ ہو تو فوجی کارروائی 60 دن میں ختم ہونی چاہیے، جبکہ ایران کے خلاف جنگ کو 256 دن ہو چکے ہیں۔

ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششوں کو ’تماشا‘ اور ’سیاسی ڈرامہ‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وینزویلا اور ایران میں فوجی کارروائیاں قانونی تھیں، کمانڈر اِن چیف کے حکم پر ہوئیں اور کانگریس کو آگاہ کیا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ان کی حمایت کی اور میسی کو ’مکمل ناکام شخص‘ کہا۔

وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ایوان کے ریپبلکن سپیکر مائیک جانسن بھی مواخذے کے مخالف ہیں۔ ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز نے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہیگسیتھ پر اختیارات کے غلط استعمال اور ایران کے خلاف مہنگی اور غیر ضروری جنگ کا الزام لگایا۔ سینیٹر کرس کونز کا کہنا تھا کہ صدر نے نہ ہٹایا تو کانگریس ہٹائے گی۔

روئٹرز نے کانگریس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قرارداد کی منظوری کے لیے ممکنہ طور پر مطلوبہ ووٹ موجود ہیں۔ سی بی ایس کے مطابق اسے دونوں جماعتوں کے ارکان کی حمایت مل سکتی ہے۔ ایوان میں سادہ اکثریت سے قرارداد منظور ہو جائے تو بھی عہدیدار فوری طور پر نہیں ہٹتا اور معاملہ سینیٹ جاتا ہے۔

روئٹرز کے مطابق سینیٹ میں ہیگسیتھ کو ہٹانے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوگی، جبکہ 100 رکنی ایوان میں ریپبلکن پارٹی کے پاس 53 نشستیں ہیں، اس لیے اس کا امکان کم ہے۔ ڈیموکریٹس تین جنوری کو ایوان کا کنٹرول سنبھالیں گے۔

اشتہار