رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار

راولپنڈی ٹیسٹ: طیب عارف کی ڈیبیو پر نصف سنچری، پاکستان کے 2 کھلاڑی 90 رنز پر آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ: طیب عارف کی ڈیبیو پر نصف سنچری، پاکستان کے 2 کھلاڑی 90 رنز پر آؤٹ

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 90 رنز بنا لیے۔ اوپنر طیب عارف نے ڈیبیو میں نصف سنچری بنائی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 86 رنز اور دوسری وکٹ 90 رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔ اوپنر اذان اویس 30 رنز بنا کر ملن رتنائیکے کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

دوسرے اوپنر محمد طیب عارف 57 رنز بنا کر اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں اوپنر طیب عارف، محمد طحہٰ، آل راؤنڈر عرفات منہاس اور فاسٹ بولر ثاقب خان شامل ہیں۔

سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے ٹاس جیت کر توقع کے مطابق پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وکٹ فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔ مہمان ٹیم نے پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی تجربہ کار اسپنر کو شامل نہیں کیا۔

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے سیشن میں محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ قومی ٹیم کی جانب سے کم از کم چار کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے مؤثر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے ہیں۔

اشتہار