رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار
فائل فوٹو: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر — تصویر: بشکریہ cricinfo.com

سڈنی: بال ٹیمپرنگ سینڈ پیپر اسکینڈل پر عثمان خواجہ کے بعد سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے بھی لب کشائی کر دی۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات کے حوالے سے ویڈیو جاری کی ہے۔ اس سے قبل عثمان خواجہ نے اپنی آٹو بائیو گرافی ’صبر‘ میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بارے میں لکھا تھا۔

عثمان خواجہ نے انکشاف کیا کہ بال ٹیمپرنگ کا ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو علم تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر ڈیوڈ وارنر، کیمرون بینکرافٹ اور اسٹیو اسمتھ کو سزا دی تھی۔

ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کو بھرپور سپورٹ دینے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر بات کیے ہوئے کئی سال گزر گئے، میری پوری سپورٹ عثمان خواجہ کے ساتھ ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ عثمان خواجہ نے جو کہا وہ سو فیصد درست ہے، اب سب کو سچائی کا پتہ چل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان خواجہ کیمرون بینکرافٹ کے ساتھ بیٹھا تھا مگر ان کا انٹرویو نہیں کیا گیا، یہ کیسی تحقیقات تھیں، اس نے مجھے حیران کر دیا تھا۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ ہم یہاں کسی پر انگلی اٹھانے یا پرانے زخم کریدنے نہیں آئے بلکہ یہ احتساب اور شفافیت کی بات ہے، سچائی کو درست انداز میں جانچنے اور حقائق سامنے لانے کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

وارنر نے کہا کہ کسی ایک شخص پر تنقید کے بجائے تحقیقات کے ذمے داروں سے جواب طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں میڈیا پر بہت سی ایسی خبریں چلیں جو غلط تھیں، اور بہت سے ایسے لوگ ہیں جو خاموش رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے وہ اپنی بیٹیوں سے بات کر رہے تھے تاکہ انہیں بتا سکیں کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔ یہ مشکل وقت ہے مگر یہ سچ سامنے آنا ہی تھا۔

موضوعات:
اشتہار