راولپنڈی ٹیسٹ: بابر اعظم کی نصف سنچری، پاکستان کی تیسری وکٹ 159 رنز پر گری

راولپنڈی: پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری مکمل کر کے آؤٹ ہو گئے۔
انہوں نے 54 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 159 رنز کے مجموعی سکور پر گری۔
کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر دلشان مدوشانکا کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
انہوں نے ستمبر میں انگلینڈ میں آخری نصف سنچری سکور کی تھی۔
اشتہار











