رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 24° / 10°فجر 05:30ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:39عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ کے لیے سخت سیکیورٹی انتظاماتبحیرہ عمان: امریکی فوج کا تجارتی جہاز ناکارہ بنانے کا دعویٰ، ایران کا ٹینکروں میں آگ کا بیانبابر اعظم کا سری لنکا سیریز جیتنے کا عزم، سینئر اور جونیئر کے امتزاج پر زورفرخ خان کھوکھر کا بیانات پر اختلاف، جے یو آئی (ف) سے علیحدگی کا اعلانریاض میں آرامکو عمارت کو نقصان، حوثیوں کا حملے کا دعویٰ، قطر کی مذمتیوم اقبال: فکرِ اقبال امن و ترقی کی ضامن، حکومت 150ویں سالگرہ سال بھر منائے گیپاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی، پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میںپی پی 203 چیچہ وطنی: ن لیگ کے اسد حنیف کامیاب، این اے 77 میں راشد بشیر ورک آگےامریکی آئرن گیٹ منصوبہ محض الفاظ کا کھیل ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلابوزیراعظم شہباز شریف منگل سے ترکیہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گےریما خان تقریباً 16 سال بعد وجاہت رؤف کی فلم ‘پنچھی پیارے’ سے بڑی اسکرین پر واپس آئیں گیپیرس میں جی سیون وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس، یوکرین، مشرق وسطیٰ اور مصنوعی ذہانت ایجنڈے میں

بابر اعظم کا سری لنکا سیریز جیتنے کا عزم، سینئر اور جونیئر کے امتزاج پر زور

بابر اعظم کا سری لنکا سیریز جیتنے کا عزم، سینئر اور جونیئر کے امتزاج پر زور

راولپنڈی: ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں اور ٹیسٹ میں سینئر اور جونیئر کے امتزاج کے ساتھ جائیں گے۔

اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میڈیا باکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز میں مثبت چیزیں نظر آئیں گی۔ سکواڈ میں کافی نئے لڑکے شامل ہیں اور سب کھلاڑیوں کو اپنی نیچرل گیم کھیلنے کا کہا گیا ہے۔

نوجوان ٹیم اور کارکردگی

بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں 7 سے 8 کھلاڑی نوجوان ہیں اور انگلینڈ میں ہی فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ جایا جائے گا۔ ان کے مطابق ہمارے کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر آ رہے ہیں اور فارم میں ہیں۔

کارکردگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے کھیل میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ دنیا میں سب کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ کبھی آپ کارکردگی دکھاتے ہیں اور کبھی نہیں۔ ان کا مائنڈ سیٹ واضح ہے، مگر کارکردگی جیسی ہونی چاہیے نہیں ہو رہی، اس حوالے سے کوچز سے مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو 15 کھلاڑی انہیں دیے گئے ہیں ان سے کارکردگی لینا ان کا کام ہے۔ سلیکشن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ سلیکشن بورڈ اور کمیٹی کا کام ہے۔

محمد یوسف کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے صرف سوشل میڈیا پر بات کی گئی، براہِ راست رابطہ نہیں ہوا۔ ان سے رابطہ ہوا تو ضرور سیکھیں گے، کیونکہ وہ لیجنڈ ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ متوازن ہے، تاہم پاکستان ہوم گراؤنڈ، ہوم کنڈیشنز اور ہوم کراؤڈ کا فائدہ اٹھائے گا۔ سری لنکا ایک ماہ سے پاکستان میں کرکٹ کھیل رہا ہے اور اس کے کھلاڑی ایڈجسٹ ہو چکے ہیں۔

ایک سوال پر بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آؤٹ آؤٹ ہوتا ہے چاہے بال کیسی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ آؤٹ ہوتے ہیں اپنی غلطی کی وجہ سے آؤٹ ہوتے ہیں۔

اشتہار