نیٹ فلکس کی اسٹرینجر تھنگز کی نئی سیریز ’ادر ورلڈز دی اسٹرینجر ایڈونچر‘ کا اعلان

«لاس اینجلس:» نیٹ فلکس کی مقبول ہارر اور سائنس فکشن سیریز اسٹرینجر تھنگز کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے 6 نومبر کو اسٹرینجر تھنگز ڈے کے موقع پر ’ادر ورلڈز دی اسٹرینجر ایڈونچر‘ کے نام سے نئی سیریز کا باضابطہ اعلان کیا۔
نئی سیریز کی کہانی 1955 میں امریکی ریاست نیواڈا کے شہر میریون میں پیش آنے والے واقعات کے گرد گھومے گی۔
اس میں دکھایا جائے گا کہ ہینری کریل کس طرح پراسرار طاقتیں حاصل کر کے خوفناک کردار ویکنا میں تبدیل ہوتا ہے۔
نئی سیریز 2028 میں نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔
موضوعات:متفرق
اشتہار











