رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار
مارکیٹ
KSE-100178,638▲2.66%KMI-30255,802▲2.80%ڈالر276.54روپےیورو309.87روپےپاؤنڈ371.35روپےریال73.74روپےدرہم75.30روپےسونا فی تولہ426,800روپےسونا4,116$/اونسچاندی52.91$/اونسبٹ کوائن74,723$▼0.86%

بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Exterior of the National Electric Power Regulatory Authority (NEPRA) office in Pakistan — تصویر: بشکریہ dailytimes.com.pk

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر ہے۔ ملک میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 37 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی ستمبر کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر اس کا اطلاق ہوگا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔ سماعت کے بعد نیپرا نے 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔ نیپرا کے مطابق ستمبر میں ریفرنس فیول کاسٹ 7 روپے 45 پیسے کے مقابلے میں 9 روپے 82 پیسے رہی۔

اضافی وصولی نومبر کے بلوں میں کی جائے گی، جس سے بجلی صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

آئندہ مہینوں کا خدشہ

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہوگی اور مہنگی بجلی سے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی۔ دسمبر تا فروری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو سے تین گنا بڑھنے کا خدشہ ہے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ ہے، جس سے صارفین پر 22 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دسمبر، جنوری اور فروری میں لوڈ شیڈنگ کے ساتھ بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

ارسا سردیوں میں پانی کی قلت کا 22 فیصد سے زائد تخمینہ دے چکی ہے، اس دوران پن بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہنے کا امکان ہے۔ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں 2.56 روپے اضافے کی درخواست پر سماعت ہو چکی ہے، اور درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 33 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے پاکستان میں توانائی کی قیمتوں کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔ ایک سال میں فی کلو قیمت میں 343 روپے اضافہ ہوا ہے اور گھریلو سلنڈر 4 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہو گیا ہے۔

حکومت نے قیمتوں کا نیا فارمولا لانے کی تیاری کر لی ہے، جس سے ایل پی جی عوام کی پہنچ سے مزید باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:
اشتہار