اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد اور رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ آج سردار لطیف کھوسہ صاحب کو بولنے دیں، ہم نے آپ کو وقت دیا اور ملاقات بھی کروائی، انہوں نے جتنا وقت مانگا، میں نے دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے ایک اور درخواست دی ہے، اب تو اپیلیں عدالت کے سامنے ہیں۔ صحت اور ملاقاتوں کے معاملات وفاقی آئینی عدالت میں زیرِ التوا ہیں۔
چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ آپ ان کی ملاقات کروا سکتے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ سلمان صفدر کی ملاقات ہوئی تھی۔ سلمان صفدر نے کہا کہ ان کا بیان حلفی بھی عدالت کے سامنے ہے۔
اشتہار











