رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 23° / 12°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:38عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ماہرہ خان: حمل اور زچگی کے بعد عورت کا سلوک کبھی نہیں بھولتیبلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ: پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں، اپوزیشن سے نئے جھگڑے نہ چھیڑیںامریکی وزیرِ دفاع ہیگسیتھ کے خلاف ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ آجاین ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اور چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کا معاملہ: بورڈ کی تحقیقات، ٹرمپ کے مطابق ایف بی آئی بھی متحرکچشمہ-5 جوہری بجلی گھر کے گنبد کی تنصیب کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکتسموگ: لاہور میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل ہونے کا امکانبانی پی ٹی آئی اور وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگینوشکی: گوشت مارکیٹ میں فائرنگ، جہانزیب سمیت 3 افراد جاں بحقبلاول بھٹو: سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، حکمرانی کے لیے نہیںعمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئیشنگھائی امپورٹ ایکسپو: چین کا دنیا کے ساتھ مواقع بانٹنے کا عزمپہلا ٹیسٹ: خراب روشنی سے دوسرا روز متاثر، سری لنکا 3 وکٹوں پر 114 رنز

پٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں اتفاق، جماعت اسلامی کا لانگ مارچ مؤخر

پٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں اتفاق، جماعت اسلامی کا لانگ مارچ مؤخر
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Hafiz Naeem ur Rehman, Jamaat-e-Islami chief, speaking at a press event or rally — تصویر: بشکریہ pakistanmatters.pk

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعدد تجاویز پر اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ جماعت اسلامی نے لانگ مارچ شروع کرنے کا فیصلہ آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے حتمی لائحہ عمل سامنے آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ احتجاجی مارچ کیا جائے یا مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

منگل کو حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے بعد نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ مذاکرات کا دسواں دور تھا، اس سے قبل نو نشستیں ہو چکی ہیں۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی کا بنیادی مطالبہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا تھا، جس پر مختلف تجاویز پر پیش رفت ہوئی ہے۔

ریلیف پیکیج کی تجاویز

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ عالمی صورتحال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں مشکلات درپیش ہیں۔ مذاکرات میں اس پر اتفاق ہوا ہے کہ پہلے سے جاری ریلیف پروگرام کو مزید وسعت دی جائے، تاہم اس سہولت کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔

جماعت اسلامی نے تجویز دی ہے کہ ریلیف اسکیم کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ایک ہزار سی سی گاڑیوں اور زرعی شعبے کو بھی اس میں شامل کیا جائے تاکہ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متاثر ہونے والے مزید طبقات کو سہولت مل سکے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے کو بھی جائز تسلیم کیا ہے۔ جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ لیوی فوری طور پر ختم کی جائے اور عوام کو واضح اور براہ راست ریلیف دیا جائے، تاہم حکومت نے آئندہ لائحہ عمل سے جماعت اسلامی کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئندہ مذاکرات اور لانگ مارچ

لیاقت بلوچ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی عیاشیاں چھوڑنے کو تیار نہیں، جبکہ وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ناکامیوں کا بوجھ بھی عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مقصد صرف عوام کو ریلیف دلانا ہے، حکومت اس جدوجہد کا کریڈٹ دے یا نہ دے۔

آج کی نشست میں ممکنہ معاہدے کا ابتدائی خاکہ بھی طے کیا گیا ہے، جس کے بارے میں حکومت آئندہ جماعت اسلامی کو آگاہ کرے گی۔ اگلے بدھ یا جمعرات کو جماعت اسلامی اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہو گا۔ معاہدے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ممکنہ ملاقات میں کیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ اس پیش رفت کے بعد جماعت اسلامی فیصلہ کرے گی کہ لانگ مارچ شروع کرنا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن یہ محسوس ہوا کہ مذاکرات سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا، جماعت اسلامی اسی دن ان سے الگ ہو جائے گی۔

ان کے مطابق جماعت اسلامی کے احتجاج کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بریک لگی اور ڈیزل پر 146 روپے جبکہ پٹرول پر 120 روپے کا ریلیف ملا۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اس کا بنیادی مقصد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے۔

اشتہار