سموگ: لاہور میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل ہونے کا امکان

لاہور: لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام لاہور کے موسم سے پریشان ہیں، جس کے بعد میچ کو لاہور سے منتقل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
تاہم اس معاملے پر مشاورت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر اس تجویز پر عمل درآمد ہوتا ہے تو دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی بھی راولپنڈی ہی کرے گا۔
لاہور میں گزشتہ چند روز سے سموگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد پی سی بی حکام میچ کے لیے متبادل پلان پر غور کر رہے ہیں۔
اشتہار











