انڈر 19 میچ: بھارت کے خلاف حمزہ ظہور کی سنچری، والد کی محنت کا نتیجہ

لاہور: پاکستان انڈر 19 ٹیم کے بلے باز حمزہ ظہور نے بھارت کے خلاف انڈر 19 میچ میں شاندار سنچری اسکور کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ یہ کامیابی ان کے والد کی محنت کا نتیجہ ہے، جو آٹو رکشہ چلا کر اپنے خاندان کی کفالت کرتے رہے۔
کرکٹ جنون کا کھیل ہے اور اسی جنون کا نتیجہ ہے کہ لاہور کی تنگ گلیوں سے نکلنے والے نوجوان حمزہ ظہور کی کامیابی پر آج نہ صرف ان کا خاندان بلکہ پورا محلہ فخر کر رہا ہے۔
حمزہ کے والد نے محنت مزدوری اور رکشہ چلا کر خاندان کی کفالت کی اور اپنی استطاعت کے مطابق بیٹے کو کرکٹ کے میدان تک پہنچانے میں ساتھ دیا۔ حالات جیسے بھی رہے، بیٹے کے شوق اور اس کے مستقبل کے لیے حوصلہ کبھی کم نہیں ہونے دیا۔
حمزہ کی کامیابی میں بھائی کی محنت بھی کسی سے کم نہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور حوصلہ بڑھایا۔
موضوعات:کرکٹ
اشتہار











