بلال اظہر کیانی کا جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے استقبال پر اہلِ جہلم کا شکریہ

«جہلم:» وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورۂ جہلم کے موقع پر شہریوں اور پارٹی کارکنوں کے شاندار استقبال پر اہلِ جہلم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم کے عوام اور کارکنوں نے وزیراعلیٰ کی آمد پر جس جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلال اظہر کیانی نے لکھا کہ آج جہلم نے کمال کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شاندار استقبال پر جہلم کے ساتھی اور عوام کے شکرگزار ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جہلم آمد پر شہریوں اور پارٹی کارکنوں کا والہانہ استقبال کیا گیا، جس پر وہ تمام شرکا اور اہلِ جہلم کے مشکور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ استقبال عوامی اعتماد اور شہریوں کی بھرپور شرکت کا مظہر ہے۔
اشتہار











