رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

ہیما مالنی: دھرمیندر کو گئے ایک سال ہوا، لگتا ہے پوری زندگی گزر گئی

ہیما مالنی: دھرمیندر کو گئے ایک سال ہوا، لگتا ہے پوری زندگی گزر گئی
فائل فوٹو: اداکارہ ہیما مالنی — تصویر: بشکریہ completewellbeing.com

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اور سینئر اداکارہ، سیاست دان ہیما مالنی نے اپنے آنجہانی شوہر لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور محبت بھرے تعلق کی یادیں تازہ کی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم باغبان کی اداکارہ نے ایک خصوصی انٹرویو میں دھرمیندر کے ساتھ ازدواجی زندگی کے 45 برسوں کی یادوں کو تازہ کیا۔

ہیما مالنی نے کہا کہ وہ میرے بہترین دوست تھے، شاید میں ان کے ساتھ اتنا وقت نہیں گزار سکی جتنا گزارنا چاہتی تھی، لیکن ہم نے جو وقت بھی ساتھ گزارا وہ میرے لیے نہایت قیمتی اور سکون بخش تھا۔ تاہم کسی بھی چیز سے آپ کو اپنے کسی عزیز کے بچھڑنے کے لیے تیار نہیں کیا جا سکتا۔

78 سالہ اداکارہ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے 1 سال نہیں گزرا بلکہ پوری زندگی گزر گئی ہو۔ کیا مجھے ان کی یاد آتی ہے ہر لمحہ، ہر چیز مجھے ان کی یاد دلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ وقت ہر زخم کا بہترین مرہم ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ درد کم ہو جاتا ہے، لیکن یہ درست نہیں۔ دنیا آگے بڑھ جاتی ہے، جبکہ اپنے کسی عزیز کو کھونے والے کا غم وہیں ٹھہر جاتا ہے اور وقت کے ساتھ نہیں بدلتا۔

موضوعات:
اشتہار