رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کا مرکزی ملزم گرفتار، عدالت کا جووینائل بورڈ میں پیش کرنے کا حکم

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کا مرکزی ملزم گرفتار، عدالت کا جووینائل بورڈ میں پیش کرنے کا حکم
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Actor Tiger Shroff, the named person in the headline — تصویر: بشکریہ lifestyleasia.com

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے تقریباً ایک ماہ بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے انسدادِ منظم جرائم قانون (ایم سی او سی اے) کے تحت قائم خصوصی عدالت کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کم عمر ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کم عمر ملزم کو مزید کارروائی کے لیے جووینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے۔

خصوصی جج ستیہ نارائن آر ناوندر نے کم عمر ملزم کی عمر کی تصدیق کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ عمر کی جانچ جووینائل جسٹس (بچوں کی نگہداشت اور تحفظ) ایکٹ کی دفعہ 9 کے تحت کی گئی۔

ملزم کی عمر کی تصدیق کا عمل اس وقت شروع کیا گیا جب ملزم کے والد نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فائرنگ کے وقت ان کا بیٹا 18 سال سے کم عمر تھا، لہٰذا اس کے خلاف کارروائی نابالغوں سے متعلق قوانین کے تحت کی جانی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم وہ 30 نومبر کو 18 سال کا ہو جائے گا۔ یہ اس مقدمے میں گرفتار ہونے والا پہلا ملزم ہے۔

گزشتہ روز عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں تفتیشی افسر نے ملزم کی تاریخِ پیدائش 30 نومبر 2008 کی تصدیق کی۔

موضوعات:
اشتہار