رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

شردھا کپور گھنگھرو پہن کر ڈانس کے دوران انجری کا شکار ہوئیں

شردھا کپور گھنگھرو پہن کر ڈانس کے دوران انجری کا شکار ہوئیں
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Shraddha Kapoor, the Bollywood actress named in the headline, in a generic portrait photo — تصویر: بشکریہ nationalheraldindia.com

ممبئی: بالی ووڈ فلم ساز لکشمن اتریکر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ شردھا کپور فلم ایٹھا کے گانے کے لیے 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے انجری کا شکار ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز نے فلم کے گانے «جی جی رے جیکی» کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا کپور کی کام سے لگن اور محنت کی تعریف کی۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے مہاراشٹرا کے روایتی رقص تماشا اور لاوانی کو سیکھنے کے لیے لگن کا مظاہرہ کیا۔ فلم میں وہ مشہور فنکارہ وتھابائی بھا مانگ نارائن گاں کرکا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ گانا مڈھ آئی لینڈ پر تعمیر کیے گئے ایک شاندار سیٹ پر فلمایا گیا، جس کے لیے کئی ہفتوں تک محنت کرنا پڑی۔

فلم ساز کے مطابق شردھا نے ہر گانے کے لیے 25 دن تک ریہرسل کی اور وہ روزانہ 8 گھنٹے تک 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر مشق کرتی تھیں، جس کی وجہ سے ان کے پاؤں سوج جاتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کا پہلا دن بخوبی گزرا، لیکن دوسرے دن شردھا کے پٹھوں میں کھچاؤ آ گیا، جس کی وجہ سے شوٹنگ روکنا پڑی۔ ایک ماہ کے بریک کے بعد اس گانے کو دوبارہ شوٹ کیا گیا۔

اشتہار