رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

ٹرمپ آئندہ ہفتے چین میں پیوٹن اور شی جن پنگ کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کریں گے

ٹرمپ آئندہ ہفتے چین میں پیوٹن اور شی جن پنگ کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کریں گے
فائل فوٹو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — تصویر: بشکریہ time.com

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے چین میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر جمعرات کو چینی شہر شین ژین میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر آئندہ ہفتے چین میں اپنے چینی و روسی ہم منصب کے ہمراہ سہ فریقی مذاکرات کریں گے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ایران کے معاملے پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ تینوں رہنماؤں کی بیک وقت شرکت پر مشتمل یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول اور شمالی کوریا سے متعلق امور پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اس سہ فریقی ملاقات میں یوکرین کے خلاف روسی جنگ پر بات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

رپورٹ کے مطابق تینوں رہنماؤں کی مشترکہ ملاقات سے قبل امریکی صدر چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ الگ سے دوطرفہ مذاکرات بھی کریں گے، تاہم پیوٹن کے ساتھ کسی علیحدہ ملاقات کا منصوبہ نہیں ہے۔

اشتہار