رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ٹینس: رشید احمد ملک نے پتایا میں 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ٹینس: رشید احمد ملک نے پتایا میں 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
فائل فوٹو: پتایا میں 55 پلس ڈبلز ٹائٹل کی جیت — تصویر: بشکریہ peakpoint.pk

لاہور: پاکستان کے نامور سینئر ٹینس اسٹار، سابق نیشنل چیمپئن اور ڈیوس کپ پلیئر رشید احمد ملک (ستارہ امتیاز و تمغہ امتیاز) نے تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں منعقدہ باوقار آئی ٹی ایف ماسٹرز MT700 ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز 55 پلس ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر کے ملک کا نام روشن کر دیا۔

رائل کلف ہوٹل پتایا میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں رشید ملک اور ان کے جرمن پارٹنر ایکسل ہیمپے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تھرڈ سیڈ نیوزی لینڈ کی جوڑی فلپ ہیمپسٹیڈ اور وارن لووگروو کو ایک گھنٹہ 40 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 46، 62 اور 310 سے اپ سیٹ شکست دی۔

قبل ازیں سیمی فائنل میں بھی پاک جرمن جوڑی نے ٹاپ سیڈ بھارتی جوڑی بال کرشن بھاٹیہ اور جے پرکاش نشاد کو 16، 26 سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔

یہ کامیابی اس لیے بھی غیر معمولی ہے کہ 60 پلس کیٹیگری کے کھلاڑی ہونے کے باوجود رشید ملک نے کم عمر حریفوں کے خلاف میدان میں اتر کر غیر معمولی پھرتی اور شاندار تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

مزید برآں، کہنی کی انجری کے باعث مینز 60 پلس سنگلز ایونٹ سے دستبردار ہونے کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری اور ڈبلز مقابلوں میں فتح کا پرچم لہرا دیا۔

موضوعات:
اشتہار