رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف سے کویتی ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے کویتی ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
فائل فوٹو: وزیراعظم شہباز شریف — تصویر: بشکریہ news.un.org

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے کویتی ہم منصب کی ملاقات میں دونوں ممالک نے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے ذریعے نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔ اس موقع پر اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) اور کویت پٹرولیم کارپوریشن نے توانائی کے شعبے میں گزشتہ 50 سال سے جاری شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان کے توانائی شعبے کی ترقی کے لیے ایندھن کی فراہمی، ریفائننگ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے، جبکہ توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

پاکستان میں توانائی، سٹوریج اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ پاک کویت اقتصادی شراکت داری میں اضافے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ممالک کے تجارتی و معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

موضوعات:
اشتہار