رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

نئے صوبوں کے ریفرنڈم کے لیے ہوم ورک تیز، 10 سے 12 صوبوں کی تجویز

نئے صوبوں کے ریفرنڈم کے لیے ہوم ورک تیز، 10 سے 12 صوبوں کی تجویز
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Exterior of Pakistan's Parliament House, the institution where provincial reorganization proposals would be debated — تصویر: بشکریہ www.radio.gov.pk

اسلام آباد: حکومت نے نئے صوبوں سے متعلق ریفرنڈم کے لیے تیاری تیز کر دی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 کے تحت ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے لیے ہوم ورک تیز کر دیا ہے۔ نئے صوبوں پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے ریفرنڈم کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آئندہ اجلاس اس حوالے سے اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ وزیراعظم قومی اہمیت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کر کے ریفرنڈم کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کے بعد ریفرنڈم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے حاصل کر کے سینیٹ انتخابات سے پہلے نئے صوبوں کے قیام کی جانب پیش رفت کرنا چاہتی ہے۔

سینیٹ انتخابات مارچ 2027 کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں۔ ریفرنڈم کی آئینی اور قانونی حیثیت سے متعلق عدالت سے رجوع کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

مجوزہ صوبہ بندی

ذرائع کے مطابق ملک میں 10 سے 12 نئے صوبے بنانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ اس کے تحت پنجاب کو چار جبکہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو دو، دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں بھی نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد منظور ہونے کا امکان ہے۔

حکومت اس معاملے پر سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:
اشتہار