کچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں

کوئٹہ: کچھی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
پولیس کے مطابق منگل کو کچھی کے علاقے لمجی اور بختیار آباد کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
موضوعات:کچھی
اشتہار











