درفشاں سلیم کا برائیڈل لک میں ریمپ واک، ویڈیو وائرل

کراچی: معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے برائیڈل لک میں ریمپ واک کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
حال ہی میں درفشاں سلیم نے معروف فیشن ڈیزائنر کنول ملک کے برائیڈل فیشن شو زیب النسا میں بطور شو اسٹاپر شرکت کی۔
اداکارہ نے شو کے دوران گہرے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا، جس پر سنہری کڑھائی اور نفیس نقش و نگار بنائے گئے تھے۔
مغلیہ دور کی شاہانہ طرزِ پوشاک سے متاثر درفشاں سلیم کے دلکش انداز اور پراعتماد ریمپ واک نے حاضرین کی توجہ حاصل کر لی۔
سوشل میڈیا پر فیشن شو کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کے عروسی انداز کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔
موضوعات:پاکستانی شوبز
اشتہار











