رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سینیٹ میں ایران جنگ روکنے کی قرارداد مسترد، ٹرمپ کے اختیارات برقرارفیض احمد فیض کی برسی: انقلابی شاعر کو بچھڑے 42 برس بیت گئےریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثی حملہ، عمارتوں کو نقصانشازیہ منظور کی جائیداد پر قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتارایران تنازع پر روس اور چین سے مدد نہیں مانگیں گے، ٹرمپ کا دوٹوک اعلانشادی کروں گا تو دھوم دھام سے کروں گا، عاصم اظہر نے افواہوں کی تردید کر دیمیر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان

ایمن خان اور منیب بٹ: کراچی محبت کرنے والا اور محفوظ شہر ہے

ایمن خان اور منیب بٹ: کراچی محبت کرنے والا اور محفوظ شہر ہے
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Karachi city skyline, the place referenced in the headline — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

لندن: معروف جوڑی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ نے کراچی کو محبت کرنے والا، مہمان نواز اور محفوظ شہر قرار دے دیا۔ انہوں نے لندن کے حالیہ دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے حالات میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جب اداکارہ سے ساتھی اداکارہ حنا الطاف کی کراچی پر تنقید کرنے والی ویڈیو کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ معذرت، میں نے یہ ویڈیو نہیں دیکھی، مجھے اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں، لیکن میرے خیال میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ہے اور کراچی بھی محفوظ ہے، مجھے پاکستان سے محبت ہے اور کراچی بھی مجھے بہت عزیز ہے۔

ایمن خان نے لاہور کا ذکر کرتے ہوئے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بہتر مستقبل کے لیے امید ظاہر کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی کراچی میں خود کو پابندیوں میں جکڑا ہوا محسوس نہیں کیا، لندن، لاہور اور اسلام آباد کی طرح کراچی میں بھی خود کو بہت آزاد محسوس کرتی ہوں، اس معاملے میں کراچی دیگر شہروں سے مختلف نہیں ہے۔

اشتہار