رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 9°فجر 05:40ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا پرانا نام ارباب نیاز اسٹیڈیم بحال کرنے کا فیصلہبنوں: امن جرگے پر خوارج کا کواڈ کاپٹر حملہ، 14 شہری زخمیمحسن نقوی کا بغیر نام لیے ایک وزیر کو انتباہ، کاروباری افراد کا دفاعبلاول بھٹو: ایران امریکا مذاکرات ناکام ہوئے تو کشیدگی پھیل سکتی ہے، پاکستان پُرامیدنئے صوبوں کے قیام پر مشاورت جلد نتیجہ خیز ہوگی: خواجہ آصفویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکستکراچی: تاجک پاپ اینسمبل کی پی اے سی سی میں شاندار پرفارمنسحسین نقی کے انتقال پر عظمیٰ بخاری کا گہرے دکھ کا اظہارایران اور امریکا کے مذاکرات تعطل کا شکار، یورینیم بنیادی تنازع بن گیادالبندین: دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4 مسافر زخمینیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف نئے حملوں کے لیے دباؤوزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا سرکاری دورہ کریں گے
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

لسبیلہ: نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی ہدایت پر ثقافتی میلہ 2026 کا انعقاد

لسبیلہ: نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی ہدایت پر ثقافتی میلہ 2026 کا انعقاد
فائل فوٹو: لسبیلہ: نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی ہدایت پر ثقافتی میلہ 2026 کا انعقاد — تصویر: بشکریہ luawms.edu.pk

لسبیلہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون، ثقافت و سیاحت بلوچستان نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی خصوصی تعاون اور ہدایت پر لسبیلہ ثقافتی میلہ 2026 کا انعقاد کیا گیا۔

میلے کا مقصد لسبیلہ کی منفرد ثقافت، تاریخی ورثے اور علاقائی روایات کو اجاگر کرنے کے ساتھ مقامی فنون اور روایتی کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔

میلے میں روایتی کھیلوں، گھڑ سواری، بیلوں کی نمائش اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں مقامی افراد اور شائقین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے کہا کہ لسبیلہ کی خوبصورت ثقافت، تاریخی ورثے اور علاقائی روایات کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

ثقافتی میلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد مقامی ثقافت، روایتی فنون، دستکاری اور رسم و رواج کی حوصلہ افزائی، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور نئی نسل کو اپنی تہذیبی شناخت سے روشناس کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت ہماری پہچان اور تاریخی ورثے کا اہم حصہ ہے۔

مقامی فنکاروں کی سرپرستی، ثقافتی اقدار کے تحفظ اور لسبیلہ کی منفرد روایات کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

موضوعات:
اشتہار