تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 28 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔
سابق چیئرمین کے خلاف 28 ستمبر اور 4 اکتوبر 2024 کے احتجاج پر تھانہ ٹیکسلا، تھانہ نصیر آباد، تھانہ نیوٹان، تھانہ وارث خان، تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائنز میں 7 مقدمات درج ہیں۔
گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کسی کارروائی کے بغیر سماعت ملتوی کر دی۔
موضوعات:عمران خان
اشتہار











