رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

بلدیاتی ادارے صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر ہیں، کراچی کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم

بلدیاتی ادارے صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر ہیں، کراچی کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم
فائل فوٹو: کراچی میں بلدیاتی حقوق کے لیے جماعت اسلامی کا مطالبہ — تصویر: بشکریہ geo.tv

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم سمیت تمام نظام بلدیاتی حکومت کے تحت چلتے ہیں، مگر بلدیاتی ادارے صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ ان کے مطابق کراچی کو پوری طاقت کے ساتھ اپنے شہر کے لیے آواز اٹھانا پڑے گی۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں پانچویں مرتبہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوا ہے، جبکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوئے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کے خلاف باتیں کرنے والے بھی اسی سسٹم سے تعاون کر رہے ہیں اور وہ ان تمام معاملات کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2005 سے اب تک کے فور منصوبہ نہیں بننے دیا گیا۔ اگر یہ بروقت مکمل ہو جاتا تو گھروں کے نلکوں میں پانی آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول کے گھر میں بھی پانی ٹینکر کے ذریعے آتا ہے، پھر وہ 18 سال سے کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگمینٹیشن کے نام پر سڑکیں کھود دی جائیں گی، پانی کا نظام خراب ہے جبکہ ٹینکر کا نظام اچھا ہے۔ سیوریج کے ایس تھری منصوبے کو 12 سال میں مکمل نہیں کیا جا سکا، گرین لائن منصوبہ 2016 میں شروع ہوا مگر اب تک مکمل نہیں ہوا، ریڈ لائن نے مرکزی شاہراہ کا برا حال کر دیا ہے، اور سرکلر ریلوے کے آٹھ افتتاح ہو چکے ہیں لیکن منصوبہ تاحال فعال نہیں ہو سکا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلاول نے گزشتہ دنوں سفیروں کو بلا کر ایک پریذنٹیشن دی، مگر سمجھ سے بالاتر ہے کہ انہیں کیا بتایا گیا۔ ان کے بقول چند اداروں کے سوا، جنہیں این جی اوز کے حوالے کیا گیا، کراچی کا برا حال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 41 ہزار سکولز ہیں جبکہ کراچی میں ساڑھے 3 ہزار سکولز ہیں۔ تمام سکولز صوبائی حکومت کے پاس ہیں، جبکہ نعمت اللہ خان کے دور میں یہ سکولز ان کے پاس تھے اور اس وقت ان میں بہترین کام ہوا تھا۔ اب چند سکولز ٹائونز کے پاس رہ گئے ہیں اور ڈسپنسریز کی تعداد بھی محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کے لوگ پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو اچھے تعلیمی اداروں میں پڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مالی وسائل کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کو صوبے سے پیسے نہیں ملتے اور گزشتہ 15 سال میں اسے صوبائی حکومت سے 3 ہزار 360 ارب روپے ملنے چاہئیں تھے۔ ان کے مطابق صوبے میں آنے والے پیسوں کا 76 فیصد کراچی کو ملنا چاہیے تھا، مگر اب یہ شرح 76 سے کم ہو کر 18 فیصد رہ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائونز کو ملنے والے حصے کا 92 فیصد تنخواہوں میں چلا جاتا ہے اور کوئی وزیراعظم کراچی آنے کی زحمت نہیں کرتا۔ شیخ رشید نے سرکلر ریلوے کا افتتاح کیا تھا لیکن وہ آج تک نہیں چلی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اندازہ ہو گیا ہے کہ مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دینا۔

پٹرول کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ دعا کریں مسئلہ تصادم کے بغیر حل ہو جائے، تاہم اگر حکومت نے ہٹ دھرمی دکھائی تو جماعت اسلامی سڑکوں پر ایگریمنٹ کرائے گی۔

اشتہار