رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

ایران: معمولی جارحیت کا بھی تباہ کن جواب دیا جائے گا، پاسدارانِ انقلاب کا انتباہ

ایران: معمولی جارحیت کا بھی تباہ کن جواب دیا جائے گا، پاسدارانِ انقلاب کا انتباہ
فائل فوٹو: پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر احمد واحدی — تصویر: بشکریہ politicstoday.org

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد واحدی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت کی معمولی سی کوشش کا جواب بھی تباہ کن اور دردناک حملوں کی صورت میں دیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں احمد واحدی نے کہا کہ ایران کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا اور اگر اس کے خلاف معمولی کارروائی بھی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی کمانڈر نے ممکنہ ردعمل کی شدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کے نتائج مخالف فریق کے لیے تباہ کن اور تکلیف دہ ہوں گے۔

دریں اثنا پاسدارانِ انقلاب کے نائب کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفی ایزدی نے کہا کہ ایران اپنے دشمنوں کے خلاف طاقتور اور دردناک فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ مستقبل میں کسی بھی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کا دائرہ خطے سے باہر بھی پھیل سکتا ہے۔

میجر جنرل مصطفی ایزدی نے لبنانی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی بلاجواز جنگ کے بعد ایران نے اپنی فوجی تیاریوں اور دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 روزہ جنگ کے دوران ایران نے ثابت کیا کہ وہ عزم، طاقت اور بھرپور تیاری کے ساتھ مؤثر اور طاقتور فوجی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

موضوعات:
اشتہار