رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

محسن گیلانی: 2026 پاکستان فٹبال کے لیے کامیابیوں کا سال، فیفا صدر جلد دورہ کریں گے

محسن گیلانی: 2026 پاکستان فٹبال کے لیے کامیابیوں کا سال، فیفا صدر جلد دورہ کریں گے
فائل فوٹو: پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم — تصویر: بشکریہ pff.com.pk

اسلام آباد: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے 2026 کو پاکستان فٹبال کی کامیابیوں کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے رواں سال جتنے میچز جیتے ہیں اتنے دس سالوں میں نہیں جیت سکے۔ فیفا صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، جبکہ فٹبال لیگ کا انعقاد آئندہ سال ہوگا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو، سی ای او شاہد کھوکھر اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل عدیل رزقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن گیلانی نے کہا کہ پاکستان فٹبال کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے اور قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کے بقول 2026 پاکستان فٹبال کے لیے شاندار سال رہا، ہمارا مقصد دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنا ہے۔

ان کے مطابق فیڈریشن کی توجہ بین الاقوامی مقابلوں کے ساتھ ڈومیسٹک فٹبال کی ترقی پر بھی مرکوز ہے۔ گورننس بہتر بنانے، باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے اور فٹبال انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال لیگ کے انعقاد کے لیے وہ پرامید ہیں۔ آئندہ سال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی، جبکہ ڈومیسٹک فٹبال اور کوچز کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ہی قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے اہل ہوں گے۔

ویمنز فٹبال کی ترقی کو اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیفا کے تعاون سے خواتین فٹبالرز کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ پاکستان ویمنز ٹیم فیفا سیریز اور فٹسال چیمپئن شپ میں شرکت کر چکی ہے، جبکہ آئندہ سال فیفا ویمنز انڈر 17 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان فیڈریشن کو بھرپور سپورٹ فراہم کر رہی ہے اور فیفا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بھی بہترین ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں قومی فٹبال ٹیم مزید بہتر نتائج دے گی۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے کہا کہ پاکستان فٹبال کے مستقبل کے لیے ڈومیسٹک ڈھانچے کو مضبوط بنانا، نوجوان ٹیلنٹ تلاش کرنا اور کوچز کی صلاحیتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں شمولیت کا معیار کھلاڑی کی بہترین کارکردگی ہونا چاہیے، اور ہم سب پاکستان فٹبال کو ترقی کرتا اور عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:
اشتہار