رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیا

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیا

کوالالمپور: پاکستان ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ کپ 2026 میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی۔ سلطان اذلان شاہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ میچ میں حنان شاہد نے 2 گول اسکور کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے جارحانہ آغاز کیا اور پانچویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے فیلڈ گول کرکے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔ 23ویں منٹ میں حنان شاہد نے دوسرا گول کرکے پاکستان کی برتری 2-0 کر دی۔

تیسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا کے سیمن چن نے 35ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم کیا اور اسکور 2-1 کر دیا۔ میچ کے 53ویں منٹ میں حنان شاہد نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کرکے برتری 3-1 کر دی۔

کھیل کے آخری لمحات میں جنوبی کوریا کے من ہیوک لی نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ 3-2 کر دیا، تاہم پاکستانی ٹیم نے برتری برقرار رکھتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔

یہ سلطان اذلان شاہ کپ 2026 میں پاکستان کی تیسری کامیابی ہے۔ اس فتح کے بعد پاکستان نے 4 میچز میں 9 پوائنٹس حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ جمعرات کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

موضوعات:
اشتہار