رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز آج بنگلہ دیش اے کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز آج بنگلہ دیش اے کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی
فائل فوٹو: پاکستان شاہینز کی ٹیم ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں — تصویر: بشکریہ cricketworld.com

لاہور: پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل آج (جمعہ) دوحہ میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

پاکستان شاہینز نے گروپ بی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ قومی ٹیم نے گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات، بھارت اے اور نیپال کو شکست دی۔

گروپ مرحلے میں معاذ صداقت تین میچز میں 125 رنز بنا کر پاکستان شاہینز کے نمایاں بلے باز رہے، جبکہ حسن نواز 114 رنز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے۔ حسن نواز بھارت اے کے خلاف آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔ بولنگ میں علی رضا دو میچز میں چھ وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بولرز میں شامل رہے۔

پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے کہا کہ ٹیم نے گروپ مرحلے میں تینوں میچز جیتے اور بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ سیمی فائنل میں بھی بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے اور گروپ مرحلے کی غلطیوں پر قابو پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ یونٹ کی پوری کوشش ہوگی کہ 50 اوورز کھیل کر بڑا مجموعہ بنایا جائے، ہماری بولنگ مضبوط ہے اور ٹیم ہدف کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کپتان کے مطابق سیمی فائنل سے قبل کھلاڑیوں نے اچھا تربیتی سیشن کیا ہے اور ٹیم مقابلے کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:
اشتہار