کوئٹہ: قائم مقام گورنر نے زرین مگسی اور ہدایت الرحمان سے صوبائی وزراء کا حلف لیا

کوئٹہ: 29 نومبر کو قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی کابینہ میں شامل نوابزادہ میر محمد زرین مگسی اور مولانا ہدایت الرحمان سے صوبائی وزراء کی حیثیت سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شرکت کی۔
تقریب میں ممبر قومی اسمبلی اختر بی بی، صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، میر شعیب نوشیروانی، میر ضیاء لانگو، میر ظہور بلیدی، علی مدد جتک اور نور محمد دمڑ سمیت صوبائی مشیر میر برکت رند، زرک خان مندوخیل اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











