یمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

صنعاء: یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ یمن کے جنوبی ساحل کے قریب مسلح افراد نے ایک مال بردار جہاز ہائی جیک کر لیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ دو روز کے دوران ریاض اور ملک کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنانے والے دو حوثی میزائل تباہ کر دیے۔
بی بی سی اردو کے مطابق جہاز ہائی جیک کرنے والوں اور میزائل حملوں کے بارے میں مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔
ادھر ایرانی خبر رساں اداروں ارنا اور فارس نیوز کے مطابق ایرانی فوج نے سنیچر کو آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر پرواز کرنے والے دشمن کے ایک نگرانی کرنے والے ڈرون کو مار گرایا۔ ان کے مطابق فضائی دفاعی دستے نے مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی نظام کی مدد سے ڈرون کا سراغ لگایا اور متحدہ فضائی دفاعی نیٹ ورک کی ہدایت پر اسے نشانہ بنایا۔
اشتہار











