رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

بلاول بھٹو: ایک دوسرے کی حکومتیں نہ گرائی جائیں، مسائل کا حل باہمی تعاون میں ہے

بلاول بھٹو: ایک دوسرے کی حکومتیں نہ گرائی جائیں، مسائل کا حل باہمی تعاون میں ہے
فائل فوٹو: رحیم یار خان میں بلاول بھٹو کا خطاب — تصویر: بشکریہ app.com.pk

رحیم یار خان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کی حکومتیں نہ گرائی جائیں اور اختلافات بھلا کر مقابلہ کریں تو ہر مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کھینچا تانی میں لگے رہے تو عوام کا نقصان ہوگا، انتقامی سیاست عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دی جائے۔ حکومت تمام کام باہمی رضامندی سے کرے۔

ایس آئی یو ٹی منصوبہ جاری رہنے پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب سے وہ سیاست میں آئے ہیں، کوشش ہے کہ غریب عوام کو عالمی معیار کے علاج کی سہولت ملے، مفت علاج ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو حکومت ملتی تھی تو ایک سال بھی نہیں ہوتا تھا کہ حکومت چلی جاتی اور منصوبہ رک جاتا تھا۔ میاں صاحب کو حکومت ملتی تھی تو وقت سے پہلے ان کی حکومت ختم ہو جاتی تھی اور ان کے منصوبے ختم ہو جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ چل رہا ہے تو اس لیے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ مریم نواز نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی روایت قائم رکھی ہے تو میں بھی یہ روایت قائم رکھتا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اختلافات بھول کر مسائل کا مقابلہ کریں تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس کا حل نہ ہو۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا مسئلہ ہے، خطے کی صورتحال کی وجہ سے معاشی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیماری کا پتہ ہو، علاج موجود ہو اور وسائل نہ ہونے پر علاج نہ کرا سکیں تو وہ سزائے موت بن جاتی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ ملک کے کونے کونے میں مفت علاج کی سہولتیں پہنچیں۔

اشتہار