رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

ایم کیو ایم پہلے وفاق میں وزارتوں اور اقتدار میں شراکت کا حساب دے: بلند خان جونیجو

ایم کیو ایم پہلے وفاق میں وزارتوں اور اقتدار میں شراکت کا حساب دے: بلند خان جونیجو
فائل فوٹو: ایم کیو ایم پہلے وفاق میں وزارتوں اور اقتدار میں شراکت کا حساب دے: بلند خان جونیجو — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

اسلام آباد: ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی 18 سالہ کارکردگی پر سوال اٹھانے سے پہلے ایم کیو ایم اپنی وفاقی حکومت میں وزارتوں اور اقتدار میں شراکت داری کا حساب دے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بتائے کہ اپنے دورِ اقتدار میں کراچی کے عوام کے لیے حقیقت میں کیا اقدامات کیے۔

بلند خان جونیجو کے مطابق کراچی کے عوام کو لسانی سیاست اور سندھ کی تقسیم کے نعروں سے مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ ایم کیو ایم پہلے اپنے دورِ اقتدار اور کارکردگی کا جواب دے، اس کے بعد دوسروں سے سوال کرے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کراچی کے عوام کا جمہوری مینڈیٹ حاصل ہے، انہیں دھمکیوں اور الزامات کے ذریعے خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کسی سیاسی جماعت کی پریس کانفرنس یا بیانات سے نہیں بلکہ آئین اور سندھ کے عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا۔

اشتہار