رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکست

اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکست
فائل فوٹو: عمان میں اسنوکر ورلڈ کپ 2026 — تصویر: بشکریہ omanobserver.om

مسقط: پاکستان کی دونوں ٹیمیں عمان میں جاری مین اینڈ ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان 1 اور پاکستان 2 نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلے جیت لیے۔

رانا عرفان اور مبشر رضا پر مشتمل پاکستان 2 نے بھارت کے خلاف کلین سویپ فتح حاصل کی۔ فاتح ٹیم نے بھارت 2 کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور انٹرنیشنل کیوئسٹ محمد اسجد پر مشتمل پاکستان 1 نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سعودی عرب کو 2-3 سے مات دے کر فائنل فور مرحلے میں قدم رکھ دیا۔

اس سے قبل دوسرے دن راؤنڈ مقابلوں میں پاکستان 1 نے بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی، جبکہ پاکستان 2 نے میزبان عمان کے بعد قطر کو بھی ہرا دیا۔

موضوعات:
اشتہار