رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہر

نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہر
فائل فوٹو: شارجہ واریئرز کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کی انجری — تصویر: بشکریہ cricketaddictor.com

اسلام آباد: پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے سبب یو اے ای میں جاری آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہو گئے ہیں، فرنچائز نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔

نسیم شاہ پیر کو شارجہ واریئرز کے خلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔ انھوں نے یارکر پر پال والٹر کو بولڈ کیا، تاہم گیند کے فوراً بعد لڑکھڑا کر گر پڑے۔ میدان میں ہی طبی امداد فراہم کی گئی، بائیں گھٹنے پر پٹیاں باندھنے کے باوجود تکلیف کم نہ ہوئی اور وہ لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔

اس کے بعد وہ دبئی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ جاری ٹورنامنٹ کے 2 میچوں میں انھوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم کی اگلی مصروفیت جنوری میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہے، توقع ہے کہ نسیم اس وقت تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

اشتہار