رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی ظہور پیلس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کیایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگاوزیر مملکت طلال چوہدری: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شراکت سے حکومت کو خطرہ نہیںمستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاکروس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیانڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقاتبھارتی دباؤ پر پاکستانی نیٹ فلکس سیریز روکنے کا مطالبہ، فن و ثقافت بھی زد میںبیرسٹر گوہر اور آفتاب شیرپاؤ کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، گرفتاریوں کی مذمتگرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہپشاور زلمی کا آرون ہارڈی کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھنے کا اعلانگوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا میونسپل کارپوریشن کا دورہ، پوری تحصیل کو کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلانفیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ

لاہور قلندرز نے شان ٹیٹ کو پی ایس ایل 12 کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

لاہور قلندرز نے شان ٹیٹ کو پی ایس ایل 12 کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
فائل فوٹو: سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر شان ٹیٹ — تصویر: بشکریہ geo.tv

لاہور: لاہور قلندرز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر شان ٹیٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا نے شان ٹیٹ کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ قلندرز فیملی میں ایک اچھا اضافہ ہیں اور پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

ثمین رانا کے مطابق شان ٹیٹ گلوبل سپر لیگ کے دوران بھی لاہور قلندرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں، اور وہ پی ایس ایل کے علاوہ بھی فاسٹ بالرز کے ساتھ کام کریں گے۔

نئے ہیڈ کوچ شان ٹیٹ نے تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل سپر لیگ کے دوران وہ گیانا میں لاہور قلندرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور فرنچائز کے ساتھ ان کی اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے۔

شان ٹیٹ نے کہا کہ وہ ثمین رانا کے ساتھ مل کر فرنچائز کے معاملات دیکھ چکے ہیں اور پاکستان ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کی کنڈیشنز اور یہاں کے کھلاڑیوں کا بخوبی اندازہ ہے۔

ان کے مطابق لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لیے خاص بات اور اعزاز ہے۔

موضوعات:
اشتہار