رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مارک چیپمین کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھ لیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مارک چیپمین کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھ لیا
فائل فوٹو: کرکٹر مارک چیپمین — تصویر: بشکریہ cricinfo.com

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تین مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آئندہ سیزن کے لیے نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر مارک چیپمین کو 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں گزشتہ سیزن کے دوران مارک چیپمین کی کارکردگی دکھائی گئی۔ وہ پی ایس ایل 12 میں 18 مارچ سے 2 مئی تک ہونے والے تمام میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

چیپمین نے گزشتہ ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 11 اننگز میں 245 رنز بنائے تھے۔ ان کا بیٹنگ ایوریج 49 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 170 سے زائد رہا، جس کی بدولت ٹیم کو کوالیفائرز تک پہنچنے میں مدد ملی۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے رواں ہفتے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کو بھی 7 کروڑ 7 لاکھ روپے میں براہ راست سائن کیا تھا۔ ہینری تینوں فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں اور مجموعی طور پر 383 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 12 کے لیے نیوزی لینڈ کے دو تجربہ کار کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

موضوعات:
اشتہار